مریم نواز والد کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں: عارف سندھیلہ 

Nov 07, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلے دن رات کام کر رہی ہیں جس سے پنجاب میں ترقی کا عمل تمام صوبوں میں سے تیزی سے جاری ہے، صوبہ کے عوام کی خوشحالی مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے، جسے یقینی بنانے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا جب پنجاب آگے بڑھتا ہے تو پورے ملک پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دیگر صوبوں کی قیادت کو بھی مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے اپنے صوبہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں