لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجر دوست سیل تحلیل کرتے ہوئے ریٹرن فائلنگ ڈیسک بھی بند کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکام کی جانب سے متعلقہ افسران کو اپنے زون میں دوبارہ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تاجر دوست اسکیم کے تحت 100 روپے سے 60 ہزار روپے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کلیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کا تاجر دوست سیل تحلیل ،ریٹرن فائلنگ ڈیسک بھی بند
Nov 07, 2024