جدید دور میں طلبہ کی ڈیجیٹل میڈیا سے آگاہی وقت کی ضرورت: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں مختلف یونیورسٹیوں کے 180 طلباء  نے انٹرن شپ کورس مکمل کر لیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے انٹرن شپ کورس مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی پی آر میں طلبہ کے اعزاز میں خصوصی  تقریب ہوئی۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے انٹرن شپ کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ چند ماہ میں 180 طلبہ و طالبات نے انٹرن شپ کورس مکمل کیا ہے۔ میرے ادارے کے دروازے تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے لیے کھلے ہیں۔ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق طلبہ کو کنونشنل میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔ انٹرن شپ کورس مکمل کرنے والے طلبہ کا تعلق فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف نارووال اور پنجاب یونیورسٹی سے تھا۔

ای پیپر دی نیشن