کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور ملک دشمن عناصر بلوچ بچیوں کو دہشت گرد بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری پہلی پہچان پاکستان ہے ہم اسے مضبوط کریں گے اور سازشوں سے خود کو بچائیں گے۔ نوجوان سوال اور تحقیق کریں اسی طرح قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہمیں اپنے ملک کے ساتھ وفادار رہنا ہے، ہم نے نوکریاں بیچنے کا سلسلہ بند کروایا ہے اور نوجوانوں کو سکلز سکھانے کے لیے پروگرام کروائے جا رہے ہیں۔ حقوق کے حصول کا بہترین ذریعہ پرامن جدوجہد ہے اور ہم بلوچ بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے بیرون ملک بھجوا رہے ہیں۔ آج پوری امت کو فکر اقبال کے تحت متحد ہونے کی ضرور ت ہے۔