ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی پہلے ہی دن بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر جو کہ پاکستانی 2کھرب ، 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے بنتے ہیں کا اضافہ ہوگیا۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی Social Truth کی مالک ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک جو DJT کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے،کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9ارب ڈالر ہوگئی۔ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں جس کی آمدنی بہت کم ہے اور وہ پیسہ کھو رہی ہے۔