پی ٹی آئی رہنماءاور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا بہت ممنون ہوں کہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے ،مرکزی حکومت میں آئین وقانون کا فقدان ہے .عمرایوب نے کہا کہ مجھ پر غیر ملکی شہری کا بھی کیس ڈالا ہے،ساتھیوں کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہورہی،آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں پانی نہیں دیا جارہا تھا،بجلی کاٹ دی جاتی تھی کھانا صحیح نہیں جارہا تھا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ٹارگٹ پورا نہیں کرسکتے حکومت جھوٹ بول رہی ہے،منی بجٹ ان کو لانا پڑے گا اس کی مذمت کرتے ہیں،ملک میں مہنگائی اور بے چینی ہے ، حکومت کنٹرول نہیں کرسکتی،ہمارا کام ہے کہ جمہوری طور پر احتجاج کریں۔
پشاور ہائیکورٹ کا بہت ممنون ہوں کہ حق و سچ کا ساتھ دیا :عمر ایوب
Nov 07, 2024 | 15:09