آئی ایم ایف کا مشن 11سے 15نومبر تک پاکستان کا دورہ کریگا

Nov 07, 2024 | 15:11

 آئی ایم ایف کا مشن 11سے 15نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف مشن سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے باضابطہ بات چیت ہوگی ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے،ذرائع کے مطابق مشن دورہ کے دوران بجٹ اہداف اور معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے توانائی حصول کی یقین دہانی کرائی تھی۔مشن کیساتھ نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت کلائمیٹ چینج پر بات چیت ہوگی،یورو 5، یورو 6 ٹرا نسپو ر ٹ ٹیکنالوجی پالیسی پر عملدرآمد بات چیت کا حصہ ہے،کلین ایئر پالیسی کیلئے کریڈٹ بڑھانے سے متعلق رپورٹ مشن سے شیئر ہو گی،گرین انرجی مکس، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر اقدامات سے متعلق رپور ٹ پیش ہوگی۔ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق اعدادوشمار پیش کئے جائینگے،فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی، آئی ایم ایف مشن کیساتھ بات چیت میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ بھی شامل ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی بجٹ اہداف سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی،معاشی اہداف ،ایف بی آر کی کارکردگی اور محصولات ہدف پر بات چیت ہوگی۔رواں مالی سال کیلئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی بات چیت کا امکان ہے،توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا،  وزیر خزانہ نے دورہ واشنگٹن میں کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کی تھی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔    

مزیدخبریں