پنجاب میں ڈینگی کےمزید 104کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 104 کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال اب تک 6523 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75 جبکہ لاہور سے9ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، چکوال سے4جبکہ فیصل آباد اور وہاڑی سے 3،3ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ۔گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ملتان، چنیوٹ، شیخوپورہ، گجرات، حافظ آباد اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

’’پاکستان تحریک احتجاج‘‘

آواز خلق فاطمہ ردا غوری  زمانہ قدیم میں بادشاہ و امراء اپنی ذاتی تسکین کی خاطر تعریف و ثناء کے پل باندھنے والے مداح شعراء ...