دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام رہا، اے پی ایس لاہور کے بچوں کی جانب سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔لاہور گیریڑن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا، پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا ۔پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا، نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کئے جائیں گے ،8اور10نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے نام
Nov 07, 2024 | 15:15