پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک فوجی تعاون مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے زوز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقعے پر عسکری حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مختلف حوالوں سے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقعے پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر مملکت ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان، انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان کے علاوہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق و ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل محمد عاصم و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

’’پاکستان تحریک احتجاج‘‘

آواز خلق فاطمہ ردا غوری  زمانہ قدیم میں بادشاہ و امراء اپنی ذاتی تسکین کی خاطر تعریف و ثناء کے پل باندھنے والے مداح شعراء ...