جوبائیڈن کی ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت بھی دی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن اقتدار کی منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر جو بائیڈن جمعرات کو امریکی عوام سے خطاب کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ امیدوار و نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات بھی کی اور ملک کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔یاد رہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 270 الیکٹورل کالج ووٹ کا میجک نمبر حاصل کر کے الیکشن کا معرکہ اپنے نام کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 295 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ کملا ہیرس کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 226 ہے۔

ای پیپر دی نیشن