لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کی ہے جس میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کل شام بدھ اسرائیلی فوج نے الضاحیہ کے چار مقامات پر نو فضائی حملے کیے۔ ان میں العوزاعی علاقہ بھی شامل ہے۔ بیروت ہوائی اڈے کے قریب پہلی بار اسرائیلی بمباری کے بعد آبادی کی نقل مکانی دیکھنے میں آئی ہے۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بمباری میں حزب اللہ کے "انفراسٹرکچر، کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو" کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان جنوبی لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں اور کئی سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے جمعرات کو اطلاع دی کہ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی موت واقع ہوئی۔جنوبی علاقے الضاحیہ پرحملے کےدوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے چار محلوں کے مکینوں کو انخلا کے لیے خبردارکیا ہے۔خیال رہے کہ یہ بمباری حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جب گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے پاس دسیوں ہزار تربیت یافتہ جنگجو موجود ہیں۔