بھارت یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے یاسین ملک کئی برس سے بھارتی جیل میں قید ہیں. پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یاسین ملک کو فوری طورپررہا کیا جائے۔اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ  نےمیڈیا کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعطم شہبازشریف نے ایران پرحملے کی شدید مذمت کی ہے.غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کےدوریاستی حل کا حامی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی بندکرنے کے لیے اقوام عالم کردارادا کرے. اسرائیل کی جانب نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں. ایرانی وزیرخارجہ نےپاکستان کادورہ کیا، ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ فلسطین اورلبنان کے متاثرین کے لیے انسانی امداد بھجوائی ہے. حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پرشدید تشویش ہے، حریت رہنمایاسین ملک کوصحت سہولیات فراہم کی جائیں۔ یاسین ملک تہاڑجیل میں غیرقانونی قید بھگت رہے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے یاسین ملک کئی برس سے بھارتی جیل میں قید ہیں. پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یاسین ملک کو فوری طورپررہا کیا جائے. پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب میں ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے. ریاض سمٹ میں مسئلہ فلسطین پرغورکیا جائے گا، وزیراعظم کی ریاض سمٹ پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے. وزیراعظم شہبازشریف باکومیں ورلڈ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ریاض اورباکو میں دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی. پاکستان نے فلسطین اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والوں کے لیے امداد بھجوائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن