کراچی میں شادی ہال پر چھاپہ مارنے پر عملے نے ایف بی آر ٹیم کو یرغمال بنا لیا

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم کو چھاپہ مارنے پر شادی ہال کے عملے نے یرغمال بنا لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر قائم شادی ہال اپنی آمدنی کم ظاہر کر رہا تھا جس کی وجہ سے شک کی بنیاد پر وہاں چھاپہ مارا گیا، جب ایف بی آر کی ٹیم ہال میں پہنچی تو شادی ہال کے عملے نے انہیں یرغمال بنالیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی خبر ملتے ہی ایف بی آر کے اعلیٰ حکام فوری طور پر وہاں پہنچے اور شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی جس کے بعد ابتدائی طور پر چند افراد کو چھوڑ دیا گیا، اس واقعے سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا تاہم شادی ہال کا عملہ پولیس کو بھی کسی خاطر میں نہیں لایا، کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد تمام افسران و ملازمین کو شادی ہال سے چھڑالیا گیا۔ دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست سکیم میں خاطر خواہ مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر نئی تبدیلیاں کرنے کے بارے میں عندیہ دیا ہے کیوں کہ تاجر برادری کی جانب سے تاجر دوست سکیم پر سخت تحفظات کااظہار کیا گیا تھا، جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے آمادگی ظاہر کی ، جس کے تحت چھوٹے تاجروں کی بجائے بڑے خوردہ فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر نے کاعندیہ دیا جارہا ہے، ایف بی آر ریٹرنز، ڈیٹا سیکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے تاجروں کو رجسٹر کرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹی ڈی ایس کے ذریعے 50 ارب روپے کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا ہوا، ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا تھا، دوسری سہ ماہی کی مدت کیلئے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا۔

ای پیپر دی نیشن

’’پاکستان تحریک احتجاج‘‘

آواز خلق فاطمہ ردا غوری  زمانہ قدیم میں بادشاہ و امراء اپنی ذاتی تسکین کی خاطر تعریف و ثناء کے پل باندھنے والے مداح شعراء ...