پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Nov 07, 2024 | 17:42

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں،ٹرمپ حکومت آنے سے  پاک امریکا تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، صدر اور وزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست اور اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں۔پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں۔ دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔پاکستان کے امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔پاکستان کے فارن مشن اور وزارتِ خارجہ کے درمیان بات چیت سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوپ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔سمٹ کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم او آئی سی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔وزیر اعظم باکو کا دورہ کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔ وزیر اعظم باکو میں کلائمیٹ چینچ کوپ 29 میں شرکت کریں گے۔ کوپ 29 ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب لاکھوں پاکستانیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں