امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل ان فیئر ہیں:فواد چوہدری

اسلام آباد : سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل ان فیئر ہیں. میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان فواد چوہدری نےنجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ دنیامیں2لیڈرشپ اس وقت پریشان ہےایک یوکرین کےصدراوردوسران لیگ، ٹرمپ کی کامیابی کےبعدن لیگ کی پریشانی ہےجوپرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ ہورہی ہیں، ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیاتوراناثنااللہ چاہتےہیں کوئی بڑاجھگڑاشروع کریں۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پاکستان کی لڑائیاں چھوٹی سمجھتےہیں کوئی بڑا جھگڑا چاہتے ہیں، یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ نہ کرتے، ایک طرف مبارکباد دیں دوسری طرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے۔ ٹرمپ اور ایم بی ایس کے اچھے تعلقات ہیں اسی لیے پہلی کال ان کی ریسیو کی۔ ٹرمپ کیساتھ بانی پی ٹی آئی کی میٹنگ کشنر اور ایوان نے طے کرائی تھی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے۔17 ماہ بعد ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پہلا رابطہ ہوا تھا۔ پی ٹی آئی دور میں 17 ماہ کے بعد امریکا اور پاکستان میں رابطہ ہوا تھا۔ ٹرمپ کی حمایت کرنے والے پاکستانی زیادہ تر وہ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی قراردادوں کو ٹرمپ نظرانداز نہیں کریں گے.جیسے بائیڈن انتظامیہ نے کیا۔ موجودہ حکومت جس کے قدم ابھی تک جم نہیں پارہے ٹرمپ کے آنے سے مزید اکھڑیں گے۔رانا ثنا اللہ کے بیان پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے ٹرمپ سے متعلق اپنے پرانے بیانات کو آج دہرایا ہے. ان کے بیانات سے پاکستان امریکا تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو ٹرائل ہیں ان فیئر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کویہ کوئی سزا بھی دے دیں توسب کوپتہ ہے کیسز فراڈ ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیلئے یہ بہت اہم وقت ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں ہیں تو پارٹی میں جھگڑے ہوتے رہتےہیں.بانی پی ٹی آئی ہوتےہیں توپارٹی میں تمام جھگڑے سیٹ ہوجاتے ہیں. پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کو متحد نہیں کرپارہی. بانی پی ٹی آئی توجے یو آئی کیساتھ اتحاد کی بات کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن