9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا  نو نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔حکومت نے یوم اقبال پر9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا . کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے. انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔یوم اقبال کے موقع پر اردو ادب اور نظریہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن میں تقاریب، شاعری پڑھنا، اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں جو فلسفہ اور قومی شناخت میں ان کی شراکت کو تلاش کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن