عمران خان سے ملاقات کا دن,پی ٹی آئی رہنماؤں کو  ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، اسد قیصر، شبلی فراز، عون عباس بپی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔شیخ وقاص اکرم، علامہ راجہ ناصر عباس، جمال احسان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی. پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے. پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گورکھپور کی جانب روانہ ہوئے۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جہاں سے جاتے ہیں پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے ہمیں روک دیتی ہے.ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے آئینی حق سے روکا جارہا ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے. عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر عدالتوں میں بھی جائیں گے. عدالتی کی اجازت کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

’’پاکستان تحریک احتجاج‘‘

آواز خلق فاطمہ ردا غوری  زمانہ قدیم میں بادشاہ و امراء اپنی ذاتی تسکین کی خاطر تعریف و ثناء کے پل باندھنے والے مداح شعراء ...