اسلام آباد: ایف آئی اے اکیڈمی نے 17 ویں رکن کے طور پر انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اکیڈمی نے انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے. جس سے ایف آئی اے اکیڈمی کا تربیتی معیار بہتر ہوگااور عالمی سطح پر جرائم، دہشت گردی، اور سائبر کرائمز کے خلاف پاکستان کا کردار مزید مؤثر ہوگا۔ترجمان کے مطابق یہ تاریخی معاہدہ گلاسگو، برطانیہ میں انٹرپول کی 92 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انٹرپول کے سیکریٹری جنرل جُرگن اسٹاک نے معاہدے پر دستخط کیے۔انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کا رکن بننے کے بعد ایف آئی اے اکیڈمی دنیا بھر میں اعلیٰ تربیتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی. یہ شراکت داری خصوصی تربیتی پروگرامز، وسائل اور سائبر کرائم، انسداد دہشت گردی اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے حوالے سے بہترین طریقوں اور علم کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
ایف آئی اے اکیڈمی نے انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے
Nov 07, 2024 | 18:46