ورلڈ بینک کے وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی ایشیا ریجن کے لئے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کی پریکٹس مینجر وجایانتی ٹی ڈیسائی کر رہی ہیں۔چیئرمین نادرا نے وفد کو ورلڈ بینک کی مالی امداد سے جاری منصوبہ DEEP کے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔پراجیکٹ کا مقصد معاشی میدان میں ڈیجیٹائزیشن کی مدد سے بہتری لانا ہے۔ نادرا مختلف اداروں کے درمیان ڈیجیٹل معلومات کے طریقہ کار طے کرنے اور ڈیجیٹل شناخت کو معین و مروج کرنے کا ذمہ دار ہےیہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں بہتری لائے گا۔ پراجیکٹ کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور لازمی خدمات تک شہریوں کی رسائی بہتر بنانے میں مدد دی جا رہی ہے۔وفد میں ورلڈ بینک کے پاکستان اور امریکہ کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے سینئر افسران شامل ہیں۔