جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، 5 خوارج دہشتگردہلاک کردیئے گئے

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 5 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ ، لانس نائیک گلاب زمان ، لانس نائیک مزمل محمود، اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن