لاہورہائیکورٹ میں صدر کے دوعہدوں سے متعلق کیس کے سماعت کے دوران حکومتی وکیل پیش نہ ہونے پرتین سینئر وکلاء کو معاونت کیلئےطلب کرلیا گیا ۔

Oct 07, 2010 | 05:09

سفیر یاؤ جنگ
لاہورہائیکورٹ میں جسٹس اعجازاحمد چوہدری کی سربراہی میں فل بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجودحکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون پیش نہیں ہوئے۔ جس پر درخواست گزار اے کے ڈوگر نے عدالت سے یکطرفہ کارروائی کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ عدالت نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر، حفیظ پیرزادہ اور عابد حسن منٹو کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے موقع پر جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، جو قانون عوام شہری کے لیے ہے وہ صدر پر بھی لاگو ہوتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہیں ہورہا جس پرتشویش ہے۔
مزیدخبریں