صدرآصف زرداری نے ہفتے میں دو چھٹیوں کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے بلاول ہاؤس کراچی میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

اجلاس میں شرکت کیلئے  وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کو خصوصی طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بینکوں کی ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ایک تقریب کے دوران اہم کاروباری شخصیات نے صدرزرداری سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے دو چھٹیوں کے حوالے سے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا تھا ، جس کے بعددو چھٹیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن