امریکی اورافغان حکومت کاطالبان رہنما سراج الدین حقانی سےمذاکرات کا انکشاف ، افغان صدر کی حقانی سےون آن ون ملاقات ۔ برطانوی اخبارگارڈین

برطانوی اخبارنے مستند پاکستانی،عرب اور مغربی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اورافغان حکومت کے اعلیٰ عہدیدارحقانی گروپ کے رہنماؤں سے رابطے کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدرحامد کرزئی نے موسم بہارمیں طالبان رہنما سراج الدین حقانی سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ملاقات بھی کی ہے ۔اخبارمغربی ذرائع کے حوالے سے لکھتا ہے کہ امریکہ اب حقانی گروپ کوملاعمرکی پندرہ رکنی کوئٹہ شوریٰ کے مقابلے میں زیادہ طاقتورسمجھتا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبان شوریٰ کی اہمیت برقرارہے تاہم وہ دوسال پہلے کی طرح طاقتورنہیں رہی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ پچھلے اٹھارہ ماہ سے پاکستان میں حقانی کے نمائندوں سے بات چیت کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن