مقبوضہ کشمیراسمبلی میں کٹھ پتلی وزیراعلٰی عمرعبداللہ کی تقریرکے دوران شدید ہنگامہ آرائی ، اراکین آپس میں گتھم گتھا، بی جے پی کے ارکان نے سپیکرپرحملہ کردیا ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سری نگر میں آج اسمبلی کا معمول کا اجلاس شروع ہوا اورجیسے ہی وزیراعلٰی عمرعبداللہ نے اپنی تقریر کا آغازکیا تو بی جے پی ، نیشنل کانفرنس اور دوسری جماعتوں کے ارکان نے ہنگامی آرائی شروع کردی اورشدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے پرپل پڑے ۔ ہنگامہ آرائی کے باعث وزیراعلٰی عمرعبداللہ کو اپنی تقریر روکنا پڑی جبکہ اسی دوران بی جے پی کے کچھ اراکین نے سپیکر مقبوضہ کشمیر اسمبلی پرحملہ کردیا تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکار ان اراکین کو قابو کرکے اسمبلی سے باہرلے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن