کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ سنی وحدت کونسل نے جامعہ بنوریہ کے معلم مولانا امین کے قتل کے خلاف آج ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔

پولیس کے مطابق ماڑیپور میں کراؤن سینما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے اس کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی ہے۔ ادھرگلبرگ کے علاقے سمن آباد میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا جس کی نعش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھبیس سالہ ظہیرزخمی اور کورنگی ٹاؤن ڈھائی نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کا کارکن نعمان زخمی ہوگیا۔ سنی وحدت کونسل نے علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج ہڑتال کی اپیل کی ہے اس موقع پرآج شہر میں صورت حال معمول پر ہے جبکہ  ٹریفک رواں دواں ہے اور سکول بھی  کھلے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن