ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے کریرمیں شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے باردوی سرنگ نصب کی گئی تھی۔ آج جیسے ہی دو سکیورٹی اہلکار گشت کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو یہ سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکارموقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔