بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں انٹرپول نے میجراقبال اورمیجر سمیرعلی کے ریڈوارنٹ جاری کئے ہیں دونوں میجرز پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ لشکرطیبہ کے رکن اورامریکی نژاد ڈیوڈ ہیڈلےسے رواں سال جون میں تفتیش کےبعدانٹرپول نے پاکستان کے دو فوجی اہلکارمیجر اقبال اورمیجر سمیرعلی کے علاوہ لشکرطیبہ کے تین اورارکان الیاس کاشمیری، سجاد ماجد اورعبدالرحمان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی سیکیورٹی ایجنسی پہلے ہی لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید اور انکے قریبی ساتھی ذکی الرحمان لکھوی کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر وارنٹ جاری کرچکی ہے۔ سکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ہیڈلے کا ان دونوں سے قریبی رابطہ تھا ۔