یورپی یونین نے پاکستان کو تین سال کے لئے تجارتی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی پچھہترمصنوعات کو ڈیوٹی فری قراردے دیا۔

Oct 07, 2010 | 12:05

سفیر یاؤ جنگ
یورپی یونین نے برسلز میں ہونے والے اپنے خصوصی اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کومشروط طور پریورپی منڈیوں تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سہولت کی وجہ سے پاکستان آئندہ تین سال میں نوے کروڑ یوروسالانہ کی برآمدات کرسکے گا۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کی یورپی یونین کو برآمد کی جانے والی ستائیس فیصد اشیاء پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔ برسلزمیں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی جن مصنوعات کو بغیرڈیوٹی اپنی منڈیوں تک رسائی کی اجازت دی ہے ان میں چمڑے کی چھ اورٹیکسٹائل اورزراعت سے متعلقہ پینسٹھ اشیاء شامل ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بارے میں مستقبل میں غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اس کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا آغازکردیا گیا ہے۔ 
مزیدخبریں