مرکزی حکومت نیٹوکے کنٹینرزکو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے پرغیر ملکی امداد میں سے صوبائی ایجنسیوں کو بھی حصہ دے۔ وزیرقانون رانا ثنا اللہ

Oct 07, 2010 | 12:49

سفیر یاؤ جنگ
اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ  نیٹو کے سامان بردار ٹرکوں کو پنجاب میں محفوظ گزرگاہ دینے کیلئے وفاق کوبیرون ملک سے اربوں ڈالر کی امداد مل رہی ہے۔ مرکزی حکومت کواس امداد سے پنجاب حکومت کی معاونت کرنی چاہئیے۔ کالاباغ ڈیم پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد اتفاق رائے سے مشروط تھی اور اس پر دوسرے صوبوں کے اعتراضات بے معنی ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت صفر جمع صفر کا مجموعہ ہے۔    
اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خان نے پنجاب اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا۔
مزیدخبریں