مسلم لیگ نون کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کارگل سازش نہ کرتے تو مسئلہ کشمیراب تک حل ہو چکا ہوتا

Oct 07, 2010 | 13:27

سفیر یاؤ جنگ
صدیق الفاروق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، انہوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانا اور انٹر پول کے ذریعے واپس لانا وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ذمہ داری ہے۔ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ دائر کرنے کے لئے وہ خود بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ پرویز مشرف کو جھوٹ بولنے میں ملکہ حاصل ہے، اور انہوں نے اپنی کتاب میں اقتصادی کامیابیوں کے حوالے سے انیس جھوٹ بولے ہیں۔
مزیدخبریں