کراچی میں جگا ٹیکس نہ دینے پرقتل اوردکانوں کو نذر آتش کرنے کی وارداتیں تومعمول ہیں لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ایسے واقعات اب لاہور میں بھی سامنے آرہے ہیں۔

Oct 07, 2010 | 13:52

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بیوٹی پارلر کی مالکہ ادیبہ بابر کی جانب سے تھانہ اسلام پورہ میں ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ عظیم بٹ نامی شخص اسے اکثر فون پر کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔
تین بیٹیوں کی ماں ادیبہ بابر کا کہنا ہے کہ ملزم جگا ٹیکس نہ ملنے پر مشتعل ہوگیا اور اس کی آمدن کا واحد ذریعہ بھی ختم کردیا۔ پارلر جلنے سے نہ صرف وہ روزگار سے محروم ہو گئی ہے بلکہ مستقبل  بھی تاریک نظر آ رہا ہے۔ ادھر پولیس مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔
دوسری جانب ملزم کے باپ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی ہے، بیٹے کے اس فعل سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
کسی بے بس کے ساتھ ظلم کے واقعات کے بعد یہ سوال ضرور جنم لیتا ہے کہ بے بسوں پر کب تک ظلم کیا جاتا رہے گا اور قانون خاموش تماشائی بنا رہے گا۔۔۔
مزیدخبریں