تین بیٹیوں کی ماں ادیبہ بابر کا کہنا ہے کہ ملزم جگا ٹیکس نہ ملنے پر مشتعل ہوگیا اور اس کی آمدن کا واحد ذریعہ بھی ختم کردیا۔ پارلر جلنے سے نہ صرف وہ روزگار سے محروم ہو گئی ہے بلکہ مستقبل بھی تاریک نظر آ رہا ہے۔ ادھر پولیس مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔
دوسری جانب ملزم کے باپ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی ہے، بیٹے کے اس فعل سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
کسی بے بس کے ساتھ ظلم کے واقعات کے بعد یہ سوال ضرور جنم لیتا ہے کہ بے بسوں پر کب تک ظلم کیا جاتا رہے گا اور قانون خاموش تماشائی بنا رہے گا۔۔۔