لاہور سٹاک مارکیٹ میں دو دن کی مندی کے بعد تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای پچیس انڈیکس اڑسٹھ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار ایک سو اسی کی سطح  پر بند ہوا۔

Oct 07, 2010 | 14:03

سفیر یاؤ جنگ
لاہورسٹاک مارکیٹ میں ستر لاکھ چھپن ہزار پانچ سو پچیس حصص کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر ایک سو پندرہ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ چون کمپنیوں کے حصص میں اضافہ چودہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ این آئی بی بینک کے سودے دس لاکھ تراسی ہزار دو سو تینتالیس حصص کی فروخت کے ساتھ سرفہرست رہے، دوسرے نمبر پر لوٹی پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے سات لاکھ تیرسٹھ ہزار چار سو تیئیس حصص فروخت ہوئے جبکہ بینک الفلاح کے چھ لاکھ پینسٹھ ہزار ایک سو تیئیس حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ ملت ٹریکٹرز کے شیئرز کی قیمتوں میں  ہواجس کی قیمت چودہ اعشاریہ بارہ پیسے بڑھی جبکہ سب سے زیادہ کمی پیس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں پیتالیس پیسے کی  ہوئی۔
مزیدخبریں