عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تینتالیس ہزارآٹھ سو روپے فی تولہ ہوگئی۔

Oct 07, 2010 | 14:17

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں سونے کی قیمت پانچ سو روپے اضافے کے ساتھ تینتالیس ہزار آٹھ سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کا کاروبارکرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی بیشی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوتی ہے اس میں مقامی مارکیٹ کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھارت اور چین سمیت مختلف ممالک کی سونے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا ہے۔
مزیدخبریں