عالمی نمبر ایک سپین کے رافائیل نڈال جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں رافائیل نڈال نے کینیڈا کے میلوس رونک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی۔ نڈال نے کسی بھی موقع پر اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور یک طرفہ مقابلے کے بعد چہ چار، اور چہ چار سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے میچ میں فرانس کے گے ایل مونفلز نے اٹلی کے اینڈریس سیپی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ مونفلز نے سیپی کو چہ چار اور چہ چار سے شکست سے دوچار کیا۔ ادھر نمبر دو سیڈ امریکہ کے اینڈی روڈک اور سربیا کے وکٹر ٹرائیکی نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

ای پیپر دی نیشن