ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہےاورمنگلاڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول سےصرف تین فٹ کم رہ گئی ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سترہ ہزارایک سو بیالیس کیوسک جبکہ اخراج بتیس ہزارکیوسک ہےاورڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیو ایک ہزاردوسودس فٹ سے کم ہوکرایک ہزاردوسوسات فٹ رہ گئی ہے۔ ادھرتربیلا ڈیم میں پانی کی آمد چھپن ہزاردوسو کیوسک جبکہ اخراج اکیاسی ہزارکیوسک ہے اورتربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزارپانچ سوپچاس فٹ سےکم ہوکرایک ہزارپانچ سوپینتالیس فٹ رہ گئی ہے۔ دوسری جانب دریائےسندھ سمیت تمام بڑےدریا اپنے اپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

ای پیپر دی نیشن