لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک ہنگامی اجلاس گذشتہ روز ہوا جس مےں فیصلہ کیا گیا مذہبی جماعتوں کی ممتاز قادری کی حمایت کی اپیل، لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر آج بروز جمعة المبارک لاہور اور پاکستان کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اجلاس کی صدارت صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کی جبکہ سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر اور دیگر تاجر رہنما بھی اجلاس مےں موجود تھے۔انجمن تاجران منٹگمری روڈ خدمت گروپ کے صدر اعجاز مشتاق، نائب صدر شاہد نذیر، جنرل سیکرٹری ذیشان علی اور فنانس سیکرٹری وقار علی نے بھی آج مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔