آسٹریلوی وزیردفاع نے بھی پاکستان سے ”ڈومور“ کا مطالبہ کر دیا

برسلز (اے این این) آسٹریلیا نے بھی پاکستان سے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ”ڈومور“ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جو کچھ ہوتا ہے اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔ پاکستانی حکام اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردوں سے نمٹنے کی کوششوں میں دگنا اضافہ کرےں۔ ایک انٹرویومیں آسٹریلیوی وزیردفاع سٹیفن سمتھ نے کہاکہ دہشت گرد نہ صرف نیٹو و عالمی برداری بلکہ خود پاکستان کےلئے بھی خطرہ ہیں اس لئے پاکستان کوان عناصرسے نمٹنے کےلئے کوششیں تیزکرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی کو قتل کرنے کے منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد نئے حربے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں جو ہم نے اچھا کام کیا اس پر اب پانی پھیر دیا جائے ہمیں صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن