ساہیوال میں نکاسی آب اور واٹر سپلائی کا مسئلہ

مکرمی! واٹر سپلائی کیلئے بچھائے جانے والے پائپ کا نظام 50 سالہ پرانا ہے اور اب یہ پائپ زیر زمین ٹوٹ چکے ہیں اور زنگ آلود ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے بارش ہوتے ہی تمام نظام درہم برہم ہو کر شہر کے بازار گلیاں محلے تالاب بن جاتے ہیں گٹر بند ہو جاتے ہیں اور گندا پانی دکانوں میں داخل ہو کر تباہی مچا دیتا ہے دکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے جبکہ واٹر سپلائی کا زیر زمین نظام بھی بری طرح خراب ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو گندہ پانی پینے کو مل رہا ہے۔ ایم پی اے، ایم این اے گرانٹس اور ناظمین کو ملنے والی گرانٹس سے کام ہوا ہے لیکن وہ ناکافی ہے جامع پروگرام بنا کر مزید فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ اس بوسیدہ نظام کو ٹھیک کیا جائے۔ اگر اس بوسیدہ نظام کو ٹھیک نہ کیا گیا تو شہر میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں۔ (پرنس عنایت ساہیوال)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...