لاہور (ثناءنےوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں کرپشن کابازارگرم اور عوام بے یار و مددگار حکمرانوں کا پتلی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 18کروڑ پاکستانیوں میں سے 13کروڑ غربت کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں جبکہ سفید پوش اور کم آمدنی والا طبقہ تیزی سے غربت کی دلدل میں غائب ہو رہا ہے۔ جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقرےبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کرکے اپنے جیالوں کو نواز رہی ہے۔ موجودہ حکمران غریب عوام کا خون نچوڑ کر آئی اےم اےف کی سخت شرائط پر عمل پیرا ہیں۔ اسلامی طرز معاش کو اپناکرہی ہمیں ڈوبتی معیشت کو سہارا دینا ہو گا۔ پٹرول اور سی اےن جی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔