رائیونڈ:14 کروڑ روپے سے مکمل ہونیوالا واٹر سپلائی ‘ سیوریج منصوبہ کرپشن مافیا کی وجہ سے ناکام

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا 14کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے مکمل ہونے والا منصوبہ واٹر سپلائی اور سیوریج کرپشن مافیا کی وجہ سے ناکام ہوگیا ،شہریوں کو گھروں میں شفاف پانی دستیاب نہ ہونے پر انہیں۔ ٹینکروں سے پانی فراہم کیا جارہا ہے،جبکہ سیوریج کے غیر مو¿ثر انتظامات کے باعث گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا جس کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے سروے رپورٹ کے مطابق ،قیام پاکستان کے بعد پہلی بارشہریوںکو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج مسائل کے حل کی خاطر 40سال قبل زیر زمین بچھائی گئی پائپ لائن بدلنے اورنئے ٹیوب ویل لگانے کیلئے وزیراعلیٰ نے تاریخی فنڈدیا تھا ،جس کی تکمیل کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوسونپی گئی ،اور منصوبہ جات کی نگرانی کیلئے مقامی سیاسی و سماجی افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تالیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ پہلے ہفتے ہی کرپشن کی نذر ہوگیا جب مبینہ طور پر ایک راشی ٹھیکیدار نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے زیر زمین چھوٹے پائپ ڈال دئےے ،نئے ٹیوب ویل بھی نہ لگائے اکثر جگہوں پر پائپ لائن تبدیل کی گئی۔ نہ ہی پائپ آپس میں چوڑے ،منصوبہ کے فلاپ ہونے اور شہریوں کی شکایات پر وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری بلدیات سمیت مختلف افسران متعدد بار شہر کا دورہ کرچکے ہیں لیکن تمام مسائل جوں کے توں ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام جلددرست کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...