لاہور (پ ر) ڈیفنس ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف شاہد محمود ڈار کی جانب سے ڈی آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈیفنس کلب میں ہونے والی تقریب میں ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما¶ں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور معزز شہریوں نے شرکت کی جن میں بریگیڈئر خالد محمود، مظہر اقبال، ڈاکٹر عاصم، لئیق احمد، شیخ سلیم، ڈاکٹر زاہد پرویز شامل ہیں۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے کاروبار دوست ماحول ہونا ضروری ہے جس کے لئے بنیادی شرط امن و امان کی بہتر صورتحال ہے اس حوالے سے پنجاب پولیس اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہی ہے تاکہ کاروباری برادری پرسکون ماحول میں کامل کرنے کا موقع ملے۔