لاہور ( پ ر) تحریک تحفظ پاکستان کی پنجاب باڈی کا اہم اجلاس ہیڈ آف سنٹرل کمیٹی پنجاب سید ریاض موسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا اور نئے عہدے داروں اظہر گیلانی، طیب کاکڑ، عبدالقیوم باجوہ، زاہد بخاری، رانا اسامہ شکور خان اور رانا عبدالمجید کو ان کے نئے عہدوں کا نوٹیفکیشن لیٹر دیا گیا اس موقع پر سید ریاض موسوی اور چیئرمین میڈیا سیل روحیل اکبر نے نئے عہدے داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے قوائد و ضوابط میں رہتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔