انٹرنتائج میں غلطیوں کی بھرمار، طلبہ شدید مشکلات کا شکار

Oct 07, 2012

لیڈی رپورٹر

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر امتحانات کے نتائج میں غلطیوں کی بھرمار کے باعث طلباءوطالبات شدید مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ روز بھی بورڈ آفس میں ری چیکنگ کی درخواستیں دینے والے طلباءوطالبات کا شدید رش رہا۔ عامر ، ناعمہ اور نمرہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہا کہ بورڈ انتظامیہ نے کئی طلبہ کو حاضر ہونے کے باوجود غیر حاضر قرار دے دیا ہے، پرچے انتہائی اچھے ہوئے تھے جبکہ نمبر بہت کم آئے ہیں۔فائزہ اور سعد نے کہا کہ پیپر اچھے ہونے کے باوجود نمبر کم آنے پر شدید دل گرفتہ ہیں۔ والدین افضال بٹ اور مسز فضیلت عباس نے کہا کہ اگر بورڈ انتظامیہ طلبہ کے رزلٹ بھی درست مرتب نہیں کرسکتی تو گھر بیٹھ جائے ۔ مسز نبیلہ نے کہا کہ کیا اب یہ بورڈوالے چاہتے ہیں کہ نتائج سے مایوس ہوکر ہمارے بچے بھی خودکشیاں کریں۔

مزیدخبریں