انسداد ڈینگی : فیکٹریوں کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں: حاجی اللہ رکھا

لاہور (پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈینگی رسپانس کمیٹی حاجی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ 6اکتوبر سے10 اکتوبر تک فیکٹریوں اور کارخانوں میں ڈینگی لاروا کو تلاش کر کے تلف کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات و آلات کے بارے میں چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے 23 ٹیمیںبھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کینٹ کچہری میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی اللہ رکھا نے کہا کہ ایسی فیکٹریاں جن میںایمرجنسی کی صورت میں حفاظتی الارم، آگ پر قابو پانے کے آلات اور ایمرجنسی راستوں کا انتظام موجود نہ ہوں ان کو تین یوم میں انتظامات مکمل کرنے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن