عمران کے پاس کوئی نعرہ نہیں اسی لئے فضل الرحمن کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں: مولانا حیدری

لاہور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پاس کوئی نعرہ نہیں رہا اس لئے وہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں‘ عمران خان جنوبی وزیر ستان جا کر ڈراموں کا ایک پارٹ ادا کر رہے ہیں انہیںڈرون حملوں کے خلاف احتجاج آج کیوں یاد آیا۔ جے یو آئی ڈرون حملوں کے خلاف عوامی جلسوں اور ریلیوں میں آواز بلند کر نے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ سے دو دفعہ ڈرون حملوں کےخلاف متفقہ فیصلہ کرا چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہاں جا رہے ہیں جہاں ڈرون حملے نہیں ہوتے اس سے بڑھ کر کیا منافقت ہو گی اور پھر اپنے ساتھ امریکیوں اور یہودیوں کو لے جا رہے ہیں اس سے ثابت ہو گیا کہ ان کے پیچھے کون سی لابیاں ہیں اور وہ کس کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، قوم اس سے پہلے عمران خان کی منافقت اور جھوٹ کو دیکھ چکی ہے کہ ان کی سابقہ بیوی اسلام آباد میں انہی کی مہمان بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی راہنماﺅں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا مزاج بن چکاہے اب وہ جے یو آئی کی عوامی مقبولیت سے پریشان ہو کر بےہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے یہ اپنا انداز نہ چھوڑا تو ہم قوم کو بہت سے خفیہ حقائق بتانے پر مجبور ہوں جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...