ملتان (آئی این پی)ملتان کا رہائشی نوجوان غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت پہنچ گیا نوجوان کے عمر رسیدہ والد نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ملتان کا رہائشی 22 سالہ آصف روزگار کی تلاش میں بھٹکتا ہوا سرحد پار کرکے بھارت پہنچ گیا جہاں سکیورٹی حکام نے اسے جیل بھیج دیا۔ آصف نے مقبوضہ جموں کی جیل سے خط لکھ کر اپنے گھروالوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور اپنی رہائی کے لئے کوششیں کرنے کے لئے کہا ہے۔ آصف کے عمر رسیدہ والد واجد علی ایک سکول میں چوکیدار ہیں انہوں نے مدد کے لیے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو خط بھی لکھا لیکن انہیں کوئی جواب نہ ملا۔