آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں:پیٹرہیوورڈ

فیصلے کا اختیارمجھے یا حکومت کو نہیں ،صرف آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہے: ہائی کمشنر
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مےں تعےنات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیو ورڈ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں اپنے سفارت کاری کے دور میں ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھیں۔ پاکستان کی معذور افراد کی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پرمےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹر ہیو ورڈ نے کہا کہ وہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے فیصلے کا اختیار انہیں یا حکومت کو نہیں ، آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہے۔

ای پیپر دی نیشن