سری لنکن صدر نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کا گرین سگنل دیدیا

کولمبو (وقت نیوز) سری لنکا کے صدر مہندرا راجہ پکسے نے کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ سری لنکا صدر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی بہتر ہوتے ہی سری لنکن ٹیم وہاں جائے گی، دونوں بورڈز مل کر معاملات طے کریں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔ سری لنکن بورڈ کو حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رانا ٹنگا نے بتایا کہ حکومت پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن